ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / روہنگیا کی صورتحال پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس

روہنگیا کی صورتحال پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس

Wed, 13 Sep 2017 11:56:33    S.O. News Service

واشنگٹن،12ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کل بدھ کے روز روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے جاری بحران پر غور کے لیے ایک ہنگامی اجلاس کر رہی ہے۔ اس اجلاس کا اعلان اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر زید رعد الحسین کے اُس بیان کے چند گھنٹوں بعد کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میانمار میں جاری تشدد نسلی بنیادوں پر تطہیر کی ایک کتابی مثال ہے۔ روہنگیا کے خلاف میانمار میں جاری تشدد کے سبب ملک کی نوبل انعام یافتہ رہنما آنگ سان سوچی شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ سوچی روہنگیا کے خلاف نسلی بنیادوں پر تطہیر یا ملکی سکیورٹی فورسز کی طرف سے اس نسلی اقلیت کو نشانہ بنانے کی تردید کر چکی ہیں۔


Share: